Breaking News

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑتے ہوئے اسے چاروں شانے چت کر کے 10 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ بھارت کا 152 رنز کا ایک اچھا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر محض 18ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان بابراعظم نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سری نگر میں عروسی لباس میں ملبوس دُلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران موبائل فون پر دُنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دیکھ لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں سُرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس دُلہن ہاتھ میں موبائل فون تھامے بیٹھی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل فون کی سکرین پر پاکستان اور بھارت کا میچ چل رہا ہے جسے دُلہن اپنی شادی کی تقریب کے دوران دیکھ رہی ہے۔ یہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’یہ گزشتہ روز کی سری نگر سے سب سے منفرد تصویر ہے جس میں شادی کے دوران دلہن نے موبائل پر پاک بھارت میچ دیکھا ہے۔پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کے بعد دُلہن کی خوشی دگنی ہو گئی، پہلی خوشی شادی کی اور دوسری پاکستان کی جیت کی۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *