Breaking News

پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح ! عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ شب پاک بھارت کرکٹ کا بڑا ٹاکرا ہوا اس طرح پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑتے ہوئے اسے چاروں شانے چت کرکے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ بھارت کا 152 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان بابراعظم نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جبکہ پاکستان کی جیت پر کراچی کی نجی یونیورسٹی نے چھٹی دے دی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واقع سرسید یونیورسٹی نے پاکستان کی تاریخی فتح پر یونیورسٹی کو پیر کے روز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔رجسٹرار یونیورسٹی کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر کوبروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔طلباء کی جانب سے شاندار موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے چھٹی دینے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔طلباء نے کہا کہ اب وہ پاکستان کی بھارت سے تاریخی فتح کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں گے۔جبکہ سری نگر میں عروسی لباس میں ملبوس دُلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران موبائل فون پر دُنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت میچ دیکھ لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں سُرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس دُلہن ہاتھ میں موبائل فون تھامے بیٹھی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موبائل فون کی سکرین پر پاکستان اور بھارت کا میچ چل رہا ہے جسے دُلہن اپنی شادی کی تقریب کے دوران دیکھ رہی ہے۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *