Breaking News

’ مجھے امید نہیں تھی کہ ۔۔‘ پاکستان سے شکست کے بعد سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے والے بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے اب پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے چرچے ابھی تک کم نہیں ہوئے ، جس طرح پاکستان نے انڈیا کو شکست دی اس کی مثال کرکٹ کی تاریخ میں نہیں ملتی، دبئی کے سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے والے بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے کہا ہے۔

کہ مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی 10 وکٹوں سے شکست کی امید نہیں تھی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جہاں دونوں ملکوں کے عوام نے بڑے جوش و خروش سے دیکھا بلکہ پاکستان اور بھارت کے کئی فلمی ستارے بھی وہاں موجود تھے، ان فنکاروں میں اکشے کمار اور وویک اوبیرائے بھی شامل ہیں۔ بھارت کی عبرتناک شکست پر وویک اوبیرائے بھی کافی دل گرفتہ نظر آئے، میچ دیکھنے کے بعد واپسی پر وویک اوبیرائے نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی ہار پرانہیں بہت دکھ ہوا، پاکستان کو بہت مبارک ہو، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، مجھے یہ بالکل امید نہیں تھی کہ ہم 10 وکٹوں سے ہاریں گے۔عبرتناک شکست کے باوجود بھی وویک نے اس امید کا اظہار کیا کہ میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم ہی کامیاب ہوگی، مجھے لگتا ہے کہ فائنل میں بھی بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہی ہوگا اور اگلی بار ہم ہی جیتیں گے۔دوسری جانب تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ عمران خان اس زعم میں مبتلا ہیں کہ ان کا کوئی متبادل نہیں ہے اس لیے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو لٹکایا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ یہ کوئی معمولی کام نہیں ہوا، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر فوج میں بہت زیادہ اضطراب پایا جا رہا تھا لیکن آرمی کی پوری لیڈر شپ نے انتہائی صبر سے کام لیا۔

About Admin

Check Also

’اب مجھے سکون مل گیا‘ اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر اہم کھلاڑی کا انوکھا پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *