Breaking News

عمران خان کا ایک اور ماسٹر اسٹروک! وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے کسے میدان میں اُتار دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری، ایم پی اے میر نعمت زہری، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، ایم پی اے میر عمر خان جمالی، ایم پی اے، فریدہ رند اور مبین خلجی نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبےموجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے بلوچستان کے وزیراعلی کے لئے سردار یارمحمد رند اور سپیکر کے لئے بابر موسیٰ کو لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلی بلوچستان اور سردار بابر موسی خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔اجلاس میں اراکین نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی میں اتحادی جماعت کو قائد ایوان، سپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سب کو اپنی پتلونیں ٹائٹ کرنی چائیے۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ تحریک کے مطالبات درست ہیں ،حکومت کو پہلے ہی مان لینی چائیے تھے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ حکومت چاہتی تھی کہ یہ مشتعل ہوں اور ہم کارروائی کریں۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ پنڈی والوں نے بلوچستان میں کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہمارا پنڈی والوں سے رابطہ نہیں ہم چاہتے ہیں وہ غیر جانبدار رہیں اور اپنی آئینی حدود میں رہیں۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *