Breaking News

’’ہر صبح اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے‘‘ ملک میں مہنگائی کیوں ہورہی ہے؟ پی ٹی آئی رُکن اسمبلی کی انوکھی منطق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔

طفیل انجم نے ۔ مزید کہا کہ ہر صبح اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔مہنگائی سے متعلق اپنے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر طفیل انجم نے کہا کہ وہ اب بھی مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے کی بات پر قائم ہیں، فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات واپس لیتا ہوں۔خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے دوسری جانب وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی، میں بھی جانا چاہتا تھا لیکن عمران خان نے جانے نہیں دیا اور کہا کہ تم کپتان کی چوائس ہو، بہت سفارشیں آتی ہیں مگر میرٹ ترجیح ہے، 3 سال میں ڈیڑھ لاکھ مقدمات نمٹائے۔ انہوں نے لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق کسی اور جماعت سے ہے،لاء منسٹری میں بیٹھتا ہوں، سفارشیں آتی ہیں مگر میرٹ ترجیح ہے، ہر ایک نے مجھے وزارت قانون سے دھکا دینے کی کوشش کی، میں خود بھی جانا چاہتا تھا لیکن عمران خان نے جانے ہی نہیں دیا، عمران خان نے مجھے وزارت سے جانے نہیں دیا، میں آج وزیر قانون ہوں تو اس لیے کہ عمران خان نے جانے نہیں دیا، عمران خان نے کہا کہ وزیر قانون آپ ہی ہو، چوائس تو کپتان کی ہے۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *