Breaking News

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خاں کی کابینہ ، معاون خصوصی اور مشیروں کی بڑی تعداد ہے۔05 اکتوبر2020ء کو ڈاکٹر وقار مسعود خان کو معاون خصوصی برائے محصولات تعینات کیا گیا جس کے بعدوزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ ہو گیا تھا۔

اس نئی تعیناتی کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور غیر منتخب شخصیت کا اضافہ ہوا تھا ، جس کے بعد کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ، جس کے بعد کابینہ کا مجموعی حجم بڑھ کر 52 ہوگیا جس میں سے 20 افراد غیر منتخب ہیں، ڈاکٹر وقار مسعود خان کی اس تعیناتی سے قبل وفاقی کابینہ میں وزراء کی کل تعداد 27 ، وزرائے مملکت 4 جب کہ مشیروں کی تعداد 5 ہے ، جب کہ اس کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 16 ہوچکی تھی ، وزیراعظم عمران خان کے 2 معاونین کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے جن میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب شامل ہیں تاہم اب وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاس ایک اور استعفیٰ آ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔فہد ہارون وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے میڈیا کام کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے 6 اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے، وزیراعظم تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت کے وزیر بھی ہیں جب کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان بھی ان کے پاس ہے۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ابتدائی طور پر 16رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد سے کابینہ کے حجم میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا اور یہ تعداد 52تک پہنچ گئی تھی۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *