Breaking News

”میری انگریزی تو5 منٹ میں ختم ہو جائے گی اور ۔۔“افغانستان کے کپتان کا وہ جملہ جو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میچ کے اختتام پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے دوران پریس کانفرنس کہے جانے والا ایک جملہ اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکا ہے جسے صارفین معصومانہ بیان کہہ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی تھی۔

جس کے بعد کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ”کتنے سوالات ہوں گے ، میری انگریزی تو 5 منٹ میں ختم ہوجائے گی“۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں شامل افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کا میچ پیر کے روز شارجہ میں کھیلا گیا۔ دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ڈاکٹر نعمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ڈاکٹر نعمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہ اکستان کے سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نے غیر ملکی سٹارز کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا جس گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچاہواہے اور پاکستانی شعیب اختر کے حق میں بول رہے ہیں تاہم اب ڈاکٹر نعمان نے بھی اس پر رد عمل جاری کر دیا ہے ۔

About Admin

Check Also

محمد حفیظ کے ہاتھوں سے غلطی سے پھسلنےوالی بال پر چھکا کیوں م ارا؟ ڈیوڈ وارنر نے آخرکار بڑی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *