Breaking News

پاکستانیوں کو صد قے کا گو شت دینا مہنگا پڑ گیا پاکستان میں کیا خوفناک واقعات ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانیوں کو صد قے کا گو شت دینا مہنگا پڑ گیا ، پاکستان میں کیا خوفناک واقعات ہونے لگے ؟ لرزہ خیز خبر ۔۔۔ ائیر پورٹس پر پروازوں سے پرندے ٹکرانے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ائیر پورٹس کے قریب پرندے ٹکرانے کی بڑی وجہ صدقے کا گو شت ہے ۔

جو لوگ گھروں کی چھتوں پر ڈال دیتے ہیں۔ہوائی اڈوں کے قریب پرندوں کی بڑھتی آبادی کی بڑی وجہ بعض قریبی رہائشیوں کی جانب سے صدقے کا گو شت چھتوں پر رکھنا ہے۔ ارد گرد شادی ہالز کی بھرما ر کے باعث بھی پرندوں نے وہاں مستقل ٹھکانے بنا لیے ہیں جب کہ ائیرپورٹ انتظامیہ محض عید الا ضحیٰ پر آلائشیں تلف کرنے کے لیے مہم چلاتی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لاہور ائیرپورٹ کے قریب بھی ایک گھر کی چھت پر صد قے کا گو شت رکھا جاتا ہے۔قریبی رہائشیوں نے کئی مرتبہ شکایات کی لیکن پولیس اورہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جب کہ سول ایوی ایش اتھارٹی کا کہنا ہے ائیرپورٹ پر برڈ شوٹرز کے علاوہ بلارے کا بھی بندوبست ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو بھی مطلع کیا جاتا ہے۔ رواں ماہ اکتوبر میں ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے 60 واقعات رونما ہوئے جس سے مختلف فضائی کمپنیوں کے طیاروں کو شدید نقصان پہنچا اور کمپنیوں کو طیاروں کی بحالی کی مد میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر رونما ہونے والے اس قسم کے واقعات میں سے 21 واقعات کا تعلق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوائی اڈوں سے پرندوں کو ختم کرنے کی ذمہ داری سول ایوی ایشن کی ہے اور سول ایوی ایشن نے اس مقصد کے لئے ماہر شوٹرز بھرتی کر رکھے ہیں۔ مگر شوٹرز کی تعداد میں کمی کے باعث پرنوں کاطیاروں سے ٹکرانے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *