Breaking News

کئی استعفے آئے لیکن ۔۔آج آنے وانے استعفے نے تحریک انصاف کو ہلا کے رکھ دیا۔۔ بڑے رہنمانے اچانک عمران خان کو الودع کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی کا موسم یا کچھ اور وجہ ، استعفوں کے ساتھ وکٹیں بھی گرنا شروع ہو گئیں۔ تحریک انصاف(پی ٹی آئی )سندھ کے اہم رہنما اور پی پی 87 ملیرکراچی سے ٹکٹ ہولڈر سردار قادر بخش خان گبول نے سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سردار قادر بخش خان گبول نے پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، پیپلزپارٹی ملیر کے قائم مقام صدرعدیل اختر شیخ،جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرمحمد ساجد جوکھیواورترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وباب بھی موجودتھے.واضح رہے کہ سردار قادر بخش خان گبول نے 2018ء کے عام انتخابات میں پی ایس 87 ملیر کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور 12 ہزار 341 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔دوسری جانب وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے ہرپرائیویٹ اسکول کے اساتذہ کو سندھ حکومت کی مقرر کردہ اجرت پچیس ہزار روپے دینا ہوگی پچیس ہزار روپے اجرت نہ دینے والے پرائیویٹ اسکولز سیل کردیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گرلزڈگری کالج میں بائیومیٹرک سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اوربعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ اسکول اوقات کار کے دوران کسی سرکاری ٹیچر کو کوئی نجی تعلیمی ادارہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *