Breaking News

بھارتی فلم انڈسٹری یتیم ہوگئی۔۔سب سے معروف ترین اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا ہمسایہ ملک انڈیا یتیم ہو گیا دل کے دورے کے باعث اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا قبل ازیں کورونا نے دنیا بھر کی طرح انڈیا میں بھی خاصا جانی و مالی نقصان کیا ہے اور اس کورونا وائرس کی وجہ سے اب بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اب ساؤتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کو جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کےباعث انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اداکار پنیت راج کمار جِم میں ورزش کے دوران اچانک گرپڑے جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔46 سالہ پنیت راج کمار ساؤتھ انڈین فلموں کے معروف اداکار تھے اور انہیں پاور اسٹار کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل انڈیا میں ماضی کی ایک نامور صحافی جو بالی وڈ اور ہالی وڈ کی نامور شخصیات کے ساتھ اٹھتی بیٹھتی تھیں ان کا لندن کے ایک کیئر ہوم میں کووڈ 19 سے انتقال ہو گیا ہے۔گلشن ایونگ کی عمر 92 برس تھی اور ان کا لندن کے علاقے رچمنڈ کے ایک کیئر ہوم میں انتقال ہوا ہے۔بی بی سی سے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی بیٹی انجلی ایونگ نے کہا ’جب انھوں نے آخری سانس لی تو میں ان کے پاس تھی۔ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود ان کو پہلے سے کوئی اور بیماری لاحق نہیں تھی۔‘گلشن ایونگ نے 1966 سے 1989 تک انڈیا کے دو مشہور میگیزین ’ایوز ویکلی‘ اور فلم رسالہ ’سٹار اینڈ سٹائل‘ کی مدیر کے طور پر کام کیا اور وہ اپنے آپ میں ایک معروف شخصیت یا سیلیبریٹی تھیں۔

About Admin

Check Also

محمد حفیظ کے ہاتھوں سے غلطی سے پھسلنےوالی بال پر چھکا کیوں م ارا؟ ڈیوڈ وارنر نے آخرکار بڑی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *