Breaking News

سعودی عرب کا بڑا فیصلہ ! اہم ملک کے سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، درآمدات پر بھی پابندی لگا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ چند یوم قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خاں کے دورہ سعودی عرب کے بعد بڑی خبر آئی ہے۔
سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی گئی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے الریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ لبنان میں متعین خادم الحرمین الشریفین کے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا گیا ہے اور سعودی عرب کی جانب سے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی گئی ہیں۔اس ضمن میں سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مُملکت اور اپنے عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت کے پیش نظر مملکت میں لبنان کی تمام درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلے لبنانی وزیر اطلاعات کی طرف سے مملکت کے خلاف جارحانہ بیانات کے بعد کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب نے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے تمام دعوے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دئے۔اس حوالے سے سعودی عرب نے مؤقف اپنایا کہ لبنانی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے مملکت پر عاید کردہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

About Admin

Check Also

محمد حفیظ کے ہاتھوں سے غلطی سے پھسلنےوالی بال پر چھکا کیوں م ارا؟ ڈیوڈ وارنر نے آخرکار بڑی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *