Breaking News

”میرا پیارا سا بچہ باہر آ گیا “حرا مانی کے آریان خان کی رہائی پر پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تو اداکارہ نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ ر خ خان کے بھاری تعداد میں فینز پاکستان میں بھی موجود ہیں جبکہ آریان خان کی رہائی پر معلوم ہوا کہ پاکستانی اداکارہ حرا مانی بھی ان کی بڑی فین ہیں جنہوں نے آریان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آریان خان کی ضمانت 28 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے منظور کر لی گئی تھی تاہم ان کی رہائی ہفتے کے روز ممکن ہوئی ،ایسے میں اداکارہ حرا مانی نے شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان کیلئے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک سٹوری پوسٹ کی۔حرا نے پوسٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا، اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر“۔ حرا مانی کی سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈھیروں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا جب کہ اداکارہ کے مداحوں نے ان کا ساتھ دیا اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب بھی دیا۔حرا مانی نے بعدازاں ایک اور سٹوری پوسٹ کی اور آریان کی جیل سے رہائی پر لکھا کہ ”زور دار تالیاں کیونکہ بادشاہ باہر آگیا ہے“۔ انہوں نے مزید لکھا کہ” ہم تو مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے“۔ دوسری جانب افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان اصغر افغا ن نے کہا کہ پاکستان سے شکست بہت دلبرداشتہ تھی جس کے باعث ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اصغر افغان کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا مگر پاکستان سے ہار کر بہت دکھ ہوا اور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

About Admin

Check Also

میرا بیٹا پیدا ہوا تو اس کے کان نہیں تھے کیونکہ میرے خاوند کے اندر یہ عادت تھی۔۔ پاوں کے تلے سے زمین سے نکال دینےوالا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک عورت کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، وہ اور اس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *