Breaking News

بھارت کی شکست کے بعد ڈیرن سیمی نے ایسا ٹوئٹ کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی کپتان نے اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہادری سے نہیں کھیلی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے  انکا کہنا تھا کہ ہم نے باؤلنگ اور بیٹنگ بہادری سے نہیں کی، نیوزی لینڈ نے بہتر کھیل پیش کیا، باؤلنگ کے وقت ہمارے  پاس اتنے رنز نہیں تھے۔

جب اپ اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں تو آپ دبا ؤ ہوتا ہے مگر ہمیں اس کا سامنا کرکے بہتر پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ جب کہ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مزاحیہ ٹوئٹ کردیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں نے ابھی ابھی گانا سنا ہے ’سم ون پلیز کال 911‘’میں مشکل میں ہوں ، میں بہت زیادہ مشکل میں ہوں ۔‘خیال رہے کہ یہ بول ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کے گانے سے لیے گئے ہیں اور 911 امریکہ میں ایمرجنسی صورتحال میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان اصغر افغا ن نے کہا کہ پاکستان سے شکست بہت دلبرداشتہ تھی جس کے باعث ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اصغر افغان کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا مگر پاکستان سے ہار کر بہت دکھ ہوا اور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اصغر افغان نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ افغانستان کی ٹیم ایک اچھی ٹیم بن چکی ہے۔

About Admin

Check Also

’اب مجھے سکون مل گیا‘ اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر اہم کھلاڑی کا انوکھا پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *