Breaking News

افغانستان کے سابق کپتان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ پاکستان سے شکست کو قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی تونٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین مقابلے میں افغانستان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی جب کہ افغانستان کے مڈل آرڈر بلے باز اور سابق کپتان اصغر افغا ن نے کہا کہ پاکستان سے شکست بہت دلبرداشتہ تھی ۔

جس کے باعث ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اصغر افغان کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتا مگر پاکستان سے ہار کر بہت دکھ ہوا اور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اصغر افغان نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اصغر افغان کا شمار افغانستان کے سنیئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب ٹی ٹوینٹی ورلڈ  کپ کے سیمی فائنلسٹ کے نام ابھی فائنل نہیں ہو سکے ہیں کیونکہ پاکستان کو بھی اپنی پہلی پوزیشن پکی کرنے کیلئے اگلے دونوں میچز جیتنے ہوں گے ،تاہم آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کرکٹ کے معروف سپنر شین وارن نے سیمی فائنل اور فائنل میچ کو لے کر اہم پیشگوئی کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آپ کو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان نے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسی ٹیموں سے تینوں میچ جیت لیے ہیں اور دو میچز باقی ہیں جو کہ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ہیں، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان ان دونوں ٹیموں کو باآسانی شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا جب کہ دوسری پوزیشن کیلئے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان جنگ ہو گی ۔اسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے شین وارن نے پیشگوئی کی ہے کہ ” مجھے اب بھی یقین ہے کہ یہی ٹیم اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پر رہیں گی اور سیمی فائنل، فائنل تک رسائی حاصل کریں گی ۔“

About Admin

Check Also

محمد حفیظ کے ہاتھوں سے غلطی سے پھسلنےوالی بال پر چھکا کیوں م ارا؟ ڈیوڈ وارنر نے آخرکار بڑی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *