Breaking News

عمران خان نے مجھے کئی مرتبہ سیاست میں آنے کا کہا مگر یہ خاتون مجھے روک دیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ شعیب اختر کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام “جرگہ” میں بات چیت کرتے ہوئے دنیا کے تیز ترین نامور سابق فاسٹ  باؤلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی سابق کھلاڑیوں سے کام نہیں لیتا ،اگر مجھے پیشکش ہوئی توچیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدہ بلا معاوضہ قبول کروں گا۔

دنیا کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں وہاں پر ہم اپنی انتھک محنت سے پی ایس ایل پاکستان میں کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی کامیابی کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سولہ سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر نکل گیا تھا پوری زندگی ہوٹلز اور روڈوں پر گزاری اور چھتیس سال کی عمر میں گھر لوٹابہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا۔تیز ترین باوٴلر اپنے اعتماد سے بنا،سفر مشکل نہیں تو آسان بھی نہیں تھا لیکن اللہ کی ذات پر کامل ایمان تھا ،اپنے سے بڑوں کی بہت عزت کرتا ہوں ،لوگوں نے کیریئر میں مختلف القابات سے نوازالیکن کبھی کسی کو جواب دینا ضروری نہیں سمجھا ،اچھا انسان بننے کی کوشش کرتا ہوں۔عمران خان نے مجھے کبھی پارٹی میں شامل ہونے کا نہیں کہا، جتنا میں فوج میں مقبول ہوں اتنا ہی میں اپنے لوگوں میں مقبول ہوں ، میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میری والدہ مجھے آنےدیتی ہیں اور نہ کبھی آنے دیں گی۔شعیب اختر نے پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلال مال بنانے کی ہمیشہ کوشش کی اور اور پرسکون زندگی گزار رہا ہوں، کیریئر میں مختلف مواقع پر لوگوں نے آفر دیں لیکن ہمیشہ حلال کمائی کو ترجیح دی۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *