Breaking News

نامحرم عورتوں کے ساتھ جسما نی تعلقات بارےمفتی عبد القوی کے فتوے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی جو کہ اپنے بیانات کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں پہلے وہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی وجہ سے خبروں میں رہتے تھے تاہم اب اُنہوں نے ایک نئے طرز کی انٹری ماری ہے جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک نیا فتویٰ جاری کرتے ہوئے نامحرم عورت کے ساتھ جسما نی تعلقات رکھنا حلال قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ایک ویڈیو میں مفتی عبد القوی کا کہنا ہے کہ ”بحیثیت طالب علم ، قرآن و سنت سے جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ کہ آج اکیسویں صدی کے اندر جب ہم نے بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہوگی اور نکاح متعدد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ محترمہ جو کسی کی ”منکوحہ نہ ہو اور آپ کی محرم (یعنی پوپھو، خالہ) نہ ہو ، اس سے آپ جو نکاح کریں گے، جو معاہدہ کریں گے وہ شرعی طور پر نکاح ہو گا اور حلال ہوگا۔ مفتی عبدالقوی کے اس بیان کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *