Breaking News

ٹی 20 ورلڈکپ، دو بڑی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹونٹی کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں سج چکا ہے کسی ملک کے تماشائی خوشی سے نہال ہیں تو کسی ملک کے تماشائی اپنی ٹیم کی شکستوں کی وجہ سے غمگین ہیں پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے تاہم دو ٹیمیں اس وقت تک ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

گروپ ون سے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں ہیں۔بنگلہ دیش نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور اس کو چاروں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکا کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میچ جیتا ہے۔گروپ ون میں انگلینڈ کی ٹیم آٹ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ آسڑیلیا کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج 5 ہزار کا نوٹ بند کردیں، مارکیٹ میں بڑے نوٹ ختم کرنے سے مہنگائی بھی کم ہو جائے گی، اشیا کی مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانے سے آڑھتی مڈل مین خود بخود ختم ہو جائےگا، 8 ارب ڈالر کی انڈرانوائسنگ کو کم کرکے3 ارب ڈالر کرنا حکومت کا کریڈٹ ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی کاروباری طبقہ جو غیرقانونی تجارت اور ٹیکس چوری کو کاروبار سمجھتا ہے وہ علاقائی تجارتی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے کیونکہ اس میں مسابقت کی صلاحیت نہیں، اگر بھارت کے ساتھ ہی تجارت بحال ہوجائے تو یہ کاروباری طبقہ فارغ ہوجائے گا۔

About Admin

Check Also

’اب مجھے سکون مل گیا‘ اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر اہم کھلاڑی کا انوکھا پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *