Breaking News

کچھ تو ہے جسکی پردہ داری ہے! معاہدہ خفیہ کیوں رکھا گیا؟ اعتزاز احسن بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ملک میں احتجاج کر کے اپنی بات منوانے کا طریقہ بن رہا ہے۔ جنگ اخبار کے مطابق سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ کسی بھی مخالف کو اب روکا نہیں جا سکتا۔میرا تو سوال یہ ہے کہ معاہدہ خفیہ کیوں رکھا گیا ہے۔

کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اس میں سب کی جیت ہے لیکن میں سمجھتا ہوں سب کی ہار ہوئی ہے۔کالعدم جماعت کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا ہے اور مفتی منیب الرحمان خود کہہ رہے ہیں کہ فرانس والا تو کوئی ایشو ہی نہیں تھا جبکہ معاملہ فرانس کے ایشو کو لے کر اٹھا ہے اچھی بات یہ ہے کہ فرانس کا ایشو نہیں ہے میں بھی اس حق میں نہیں کہ فرانس کو ایشو بنائیں۔دوسری جانب حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور کالعدم جماعت میں الیکشن اتحاد کی باتیں کرنے والے جانیں اور کالعدم جماعت جانے۔ دوسری جانب تبدیلی سرکار کا عوام کیلئے ایک اور تحفہ ‘شہر کی مارکیٹس میں سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا، مہنگائی نے عام آدمی کیلئے مکان بنانا مشکل کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی سریے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہر کی مارکیٹس میں سریے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں لوکل سریہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی ہے۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *