Breaking News

بڑی خبر:7 دسمبر سے موٹروے پر کونسی گاڑیاں سفر کرسکیں گی؟ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس پر تحریری حکم جاری کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق ون وے کیخلاف ورزی کرنے والوں کو 2ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

جبکہ 7دسمبر سے موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیاں داخلہ نہیں ہو سکیں گے اب موٹروے پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی سفر کر سکیں گے ۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ون وے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افرادپر2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے شیراز ذکا ایڈووکیٹ ، سلیمان خان نیازی ایڈووکیٹ اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمنٹ کمیشن نےاسموگ کے خاتمہ کے لیے نئی سفارشات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔رپورٹ میں لاہور شہر میں ٹریفک کی روانگی برقراررکھنے سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں غیر ضروری اور عارضی پارکنگ کو فوری ختم کیاجائے اورغیر قانونی پارکنگ والوں کے خلاف جرمانے کیے جائیں۔ رپورٹ میں ڈرائیونگ لائسنس لازمی قراردینیاور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ سگنل فری روڈ ہونے سے مشکلات پیدا ہورہی ہے۔ ٹریفک پولیس کے نمبر 15 پر زیادہ تر کالیں ٹریفک جام اور مظاہروں کی آتی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کا تبادلہ کرنے سے روک دیا اور ان کے کام کی تعریف کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ون وے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

About Admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔اچانک انتقال سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *