Breaking News

مہربانی کرکے یہ کام بند کریں ۔۔پریانتھا کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں د ر ند گی اور سفا کیت کی بھینٹ چڑھنے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے۔سری لنکن خبر رساں ادارے کے مطابق پریانتھا کے بھائی نے پرزور انداز میں درخواست کی کہ ان کے بھائی پر ہونے والے ظلم کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا بند کریں۔

مقتول کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بھائی کی ہلا کت کی ویڈیوز سے ان کے خاندان، خاص طور پر پریانتھا کی اہلیہ اور اُن کے دونوں بچے صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں لہٰذا ایسا نہ کریں۔انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے حکام سے بھی اپیل کی کہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے مکمل طور پر ہٹانے کے لیے کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کر دیا تھا، پریانتھا کمارا جا ن بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔انسانیت سوز خو نی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو ما رتے ہوئے نیچے لائے ، ما ر   ما ر کر جان سے ہی ختم کر دیا، اسی پر بس نہ کیا، بلکہ نعش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے۔ فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں ہلا ک ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمالا سری نتاشا کمارا نے کہا کہ ان کے گھر والے اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔

About Admin

Check Also

لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند ڈیڈ باڈی برآمد، ملزم بھی گرفتار ، حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار بڑا معمہ حل ہو ہی گیا اور کئی روز سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *