Breaking News

عوام ہوشیار باش : پٹرول پمپ مالکان نے شہریوں کو لوٹنے کا ریموٹ کنٹرول طریقہ ڈھونڈ لیا، طریقہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) باکمال لوگ لاجواب سروس، مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر،شہریوں کو لوٹنے کے لیے پٹرول پمپ مالکان نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقہ شرق پور شریف نے ایک پٹرول پمپ کو سیل کیا گیا ہے۔

جہاں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے مشین کو آپریٹ کیا جارہا تھا۔شہریوں کو لوٹنے کے لیے ایک بٹن دبایا جاتا تو اسکی ریڈنگ ایک لیٹر کی ہی رہتی تاہم پٹرول صرف 700 ملی لیٹر ڈلتا،جبکہ دوسرا بٹن دبانے پر 1000 ملی لیٹر پٹرول ہی نکلتا۔ملزمان چھاپے کے وقت درست ریڈنگ چلاتے اور عام طور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ چیکنگ آفیسر کے آنے پر  سیل مین جیب میں رکھے ریموٹ سے تیل کی مقدار پوری کر دیتا۔ اور پھر ریموٹ سے مشین کی مقدار ایک لیٹر کی بجائے 700 ملی لیٹر کر دیتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وپرائس کنٹرول مجسٹریٹ شرقپور شریف مزمل الیاس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ باقی سب پمپس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے اور خفیہ اطلاع پر اس فراڈ کوبے نقاب کیا جائے گا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضمنی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے سے موبائل فون کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق 35 ہزار روپے والے موبائل فون کی قیمت میں 20 ہزار روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 55 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے ۔ اس کے علاوہ 70 ہزار والے موبائل فون میں 36 ہزار ، 97 ہزار والا موبائل فون 53 ہزار مہنگاہونے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے کا ہو گیاہے ۔ فکس ٹیکس کے ساتھ 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے بھی قیمت بڑھ گئی ہے ۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.