Breaking News

موجیں ہی موجیں! سال 2022 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمان ہوں یا پھر سکول جانے والے بچے عام تعطیل کا اعلان سنتے ہی خوشی سے اُچھل پڑتے ہیں ۔ اسی طرح اب سرکاری ملازمان اور سکول جانے والے بچوں کے لئے سال 2022 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان ہوتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

موجیں ہی موجیں! سال 2022 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان۔۔۔ سال 2022 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان، 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ، سٹیٹ بینک کے جمع ریکارڈ کو تین سال 9 ماہ بعد خفیہ رکھنے پر پابندی ختم کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پٹیشنر اکبر ایس بابر کو کیس کا ریکارڈ آج حوالے کر ے گا ، سکرونٹی کمیٹی رپورٹ سے منسلک ریکارڈ، 8 والیمز حوالے کئے جائیں گے ، آٹھ والیمز میں پی ٹی آئی سے متعلق ریکارڈ شامل ہے ، ریکارڈ سٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں اور بینکوں سے جمع کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی بینک ٹرانزیکشن کی مصدقہ تفصیلی پہلی بار سامنے آئے گی ، 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات شامل ہیں پی ٹی آئی گزشتہ سال سے تمام ریکارڈ خفیہ رکھنے کی بار بار استدعا کرتی رہی ہے ، سکرونٹی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بھی 8 والیمز خفیہ رکھنے کا کہاتھا ، الیکشن کمیشن نے سکرونٹی کمیٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا ۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.