Breaking News

تین دن مسلسل بارشیں ۔۔ یہ سپیل کب سے شروع ہو رہاہےمحکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ موجودہ سیٹلائٹ ماڈلز کے مطابق 2 سے 4 فروری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا ٕامکان ہے۔ ان علاقوں میں کشمیر ،گلگت بلتستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،2 فروری کو شمالی بلوچستان کے علاقوں پشین ،کوئٹہ ،چمن ،مسلم باغ ،زیارت ،مستونگ ،مچھ کے علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔پنجاب کے بالائی و وسطی علاقوں میں اس سپیل کی شدت فلحال کی صورتحال کے مطابق زیادہ رہنے کا امکان بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ۔سندھ کے اکثر علاقوں میں اس دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ، سٹیٹ بینک کے جمع ریکارڈ کو تین سال 9 ماہ بعد خفیہ رکھنے پر پابندی ختم کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پٹیشنر اکبر ایس بابر کو کیس کا ریکارڈ آج حوالے کر ے گا ، سکرونٹی کمیٹی رپورٹ سے منسلک ریکارڈ، 8 والیمز حوالے کئے جائیں گے ، آٹھ والیمز میں پی ٹی آئی سے متعلق ریکارڈ شامل ہے ، ریکارڈ سٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں اور بینکوں سے جمع کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی بینک ٹرانزیکشن کی مصدقہ تفصیلی پہلی بار سامنے آئے گی ، 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.