Breaking News

عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے والی فیصل آباد کی 24 سالہ لڑکی عبرتناک انجام سے دوچار، سن کر آپ کے پاؤں تلے زمین نکل جائے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے والی فیصل آباد کی 24 سالہ لڑکی عبرتناک انجام سے دوچار، سن کر آپ کے پاؤں تلے زمین نکل جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈرم سے ملنے والی 2 مقتول لڑکیوں کے کیس کا معمہ حل ہو گیا ہے۔

ماموں کانجن کے علاقہ میں  نہر سے ملنے والے ڈرم سے نعشوں کی برآمدگی کیس میں تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، ان میں سے ایک کا نام زینب اور دوسری کا نام آمنہ تھا ایک لڑکی نے ملزم کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو زندگی سے محروم کر دیا تھا ۔پولیس نے لڑکیوں کے موبائل ڈیٹا سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار تین ملزمان نے دونوں بہنوں زینب اور آمنہ  کے قتل کا اعتراف کر لیا ڈرم سے بے جان حال میں ملنے والی دونوں لڑکیاں سگی بہنیں تھیں، ملزم نے ایک بہن کے شوہر کو زندگی سے محروم کرنے کے بعد دونوں بہنوں کو بھی افسوسناک انجام کو پہنچا دیا ۔ملزم نے بیان دیا کہ مقتولہ آمنہ سے سوشل میڈیا پر دوستی تھی، اس کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کو زندگی سے محروم کیا۔ملزم نے مزید کہا کہ شادی سے انکار پر لڑکی نے شوہر کو زندگی سے محروم کرنے کا راز کھولنے کی وارننگ دی تو اسے بہانے سے بلایا، وہ اپنی بہن کے ساتھ آئی تو دوستوں کی مدد سے دونوں کو ٹھکانے لگا دیا ۔قتل کے بعد ملزمان نے  ڈرم میں لاشیں ٹھونس کر نہر میں بہا دیا۔واضح رہے کہ پولیس کو 3 روز قبل ماموں کانجن کے علاقے سے گزرنے والے گندے نالے میں موجود ایک پلاسٹک ڈرم سے 22 سالہ اور 24 سالہ دو خواتین بے جان حالت میں ملی تھیں، جن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

About Admin

Check Also

طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلبہ کی موجیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند۔۔۔۔سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published.