Breaking News

سعودیہ میں لڑکی کا انوکھا کام

اسلام آباد(نیوز دیسک) یہ لڑکی عیاش پسند اور جرائم پیشہ نوجوان کے پیار کے چنگل میں پھنس کر اپنی زندگی کو جھنم میں بدل چکی ہے۔ المرصد کے مطابق ایک خیراتی ادارے کے سربراہ انجینئر حسین بحری نےسعودی ٹی وی چینل ایم بی سی سے گفتگو کے دوران ایک لڑکی کی داستان سُنائی۔

جو والدین کے ہوتے ہوئے بھی ٹھوکریں کھانے کے بعد گناہ کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکی ہے۔حُسین بحری کے مطابق اس لڑکی نے بتایا” میں ایک عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں ۔ بدقسمتی سے میرے ایک ایسے شخص سے رومانی تعلقات استوار ہو گئے، جو جرائم پیشہ اور عیاش طبیعت کا مالک تھا۔ مگر میں اس کی حقیقت سے ناواقف تھی۔ ہمارے تعلقات کے بڑھنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک روز میری طبیعت خراب ہو گئی۔مجھے اپنی حالت پر شک پڑا تو پریگننسی ٹیسٹ کروانے کے بعد مجھے پر پریشانی کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ میں حقیقت میں حاملہ ہو چکی تھی۔ پہلے میں نے حمل ضائع کروانے کا ارادہ بنایا مگر سعودی عرب میں اسے غیر قانونی خیال کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی کلینک چھپ چھُپا کر یہ کام کرتا بھی ہے تو اس کی فیس 20 ہزار ریال تھی، جو ایک بڑ ی رقم ہونے کے باعث میری حیثیت سے باہر تھی۔ میری پریشانی بڑھ گئی کیوں کہ مجھے پتا تھا کہ گھر والے یہ حقیقت جاننے کے بعد مجھے مار دیں گے۔اپنا گناہ چھپانے کی خاطر ایک روز میں گھر سے بھاگ کر اپنے آشنا کے فلیٹ میں چلی گئی۔ تاہم کچھ روز بعد وہ اچانک فلیٹ چھوڑ کر فرار ہو گیا اور اپنا موبائل فون بھی بند کر ڈالا۔ میں نے ایسے وقت میں خود کو ختم کرنے کا بھی سوچا۔ پانچ مہینے کا حمل ہونے کے بعد اکیلی اور بے سہارا ہونے کے باعث میں پیٹ بھرنے کے لیے گناہ کے راستے پرچل نکلی۔ مگر میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عنقریب مجھے ایک ناجائز اولاد کو جنم دینے والی ہوں۔ سعودی قانون کے مطابق زچگی کے آپریشن کے لیے خاتون کے خاوند کا ہونا ضروری ہے۔مجھے قانونی طور پر کوئی ہسپتال قبول نہیں کرے گا۔ اگر میرا بچہ ہو گیا تو میں اسے کہاں لیے پھروں گی؟ کیا مجھے اس ناجائز بچے کو پیدا ہوتے ساتھ ہی کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دینا چاہیے یا کسی مسجد کے دروازے پر رکھ دینا چاہیے یا مار دینا چاہیے۔ میں ہر روز اپنا سر دیواروں سے پٹختی ہوں کہ میں نے یہ اتنا بڑا گناہ کیوں کیا؟

About Admin

Check Also

مو ت سامنے دیکھ کرچاروں مجر ما ن کی آخری خواہش سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ز یا د تی کیس کے مجرمان 32 سالہ مکیش کمار، 26 …

Leave a Reply

Your email address will not be published.