Breaking News

سینیئر سیاستدان نبیل گبول نے کس پاکستانی اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرنے کا اعلان کردیا ؟ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں

اسلام آبادنیوز ڈیسک) نبیل گبول کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ کراچی سے متعدد بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں ان کا حلقہ انتخاب لیاری رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیئر سیاستدان نبیل گبول نے کہا ہے کہ یہ عین ممکن ہے۔

کہ وہ آمنہ الیاس کو شادی کی پیش کش کریں تو اداکارہ کو کوئی اور رشتہ بھیج دے۔ نبیل گبول اور آمنہ الیاس نجی ٹی وی کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے مختلف سیگمنٹ میں حصہ لیا اور سوالوں کے جوابات دیے۔ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف کو غلط فیصلے پر نکالا گیا جب کہ شہباز شریف بہترین اداکار ہیں اور مریم نواز سے بلاول بھٹو بہترین سیاستدان ہیں۔ مذکورہ سیگمنٹ کے دوران نبیل گبول نے اعتراف کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں شمولیت کرنا ان کا غلط فیصلہ تھا جب کہ یہ بھی اعتراف کیا کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی کی نشت پر ان کی جیت جعلی تھی، ایم کیو ایم نے ٹھپے لگا کر انہیں جتوایا۔پروگرام میں 2015 کے ٹی وی شو کی تصاویر بھی دکھائی گئیں، جس میں نبیل گبول نے ریحام خان کو پیش کش کی تھی۔ اسی پروگرام میں آمنہ الیاس نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے جب کہ اب آہستہ آہستہ کامیاب ہیروئن کے لیے گوری رنگت کی شرط ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اداکارہ نے بھی ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلال بھٹو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے اچھے سیاستدان ہیں جب کہ انہوں نے عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو کرپٹ بھی قرار دیا۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *