Breaking News

انٹرنیٹ پر دوستی، کینیڈا سے آئی لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر دوستی بہت مہنگی پڑ گئی خوبرو لڑکی اپنی جان گنوا بیٹھی۔ یہ واقعہ کینیڈا سے آئی ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ملاقات کے بعد برطانیہ میں لڑکے سے ملنے آئی کینیڈین لڑکی کو بے دردی سے مو ت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دی سن کے مطابق 19سالہ ایشلے وینڈز ورتھ نامی اس لڑکی کا تعلق کینیڈا کے چھوٹے سے شہر ورنن سے تھا۔ اس کی انٹرنیٹ پر 23سالہ برطانوی نوجوان جیک سیپل سے ملاقات ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور ایشلے اپنے اس نئے بوائے فرینڈ سے ملنے برطانیہ چلی آئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایشلے اور جیک برطانیہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر گھوم رہے تھے اور ایشلے اپنی تصاویر مسلسل اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر رہی تھی۔ گزشتہ روز وہ برطانوی شہر شیلمزفورڈ میں تھی جہاں ایک اپارٹمنٹ بلاک کے نزدیک سے اس کی نعش برآمد ہوئی۔ اسے خنجر کے کئی وار کر کے ہلا ک کیا گیا تھا۔ ہمسایوں نے ایشلے کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلا ع دی۔ پولیس نے جیک سیپل کو ایشلے کی ہلا کت کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی)نے مونال ریسٹورنٹ کو ’وائلڈ لائف ایجوکیشن سنٹر‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق آئی ڈبلیو ایم بی کی طرف سے اس حوالے سے ایک تجویز تیار کی جا چکی ہے جو آئندہ دنوں میں وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *