Breaking News

اس دفعہ پہلا روزہ کب ہوگا اور عیدالفطر کون سی تاریخ کو ہو گی۔اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلمانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیوں کہ عید الفطر اور رمضان المبارک کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا ہے متحدہ عرب امارات کی وزارت سائنس اور فلکیات نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی مقررہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

یو اے ای ماہرین کے مطابق رواں ہجری سال رمضان المبارک 2 اپریل کو شروع ہو گا، عیدالفطر 2 مئی کو ہوگی۔عرب فیڈریشن آف اسپیس اینڈ فلکیات سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان ہفتہ 2 اپریل 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ماہ رمضان کے شروع ہونے کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان چاند کی رویت کے بعد  کیا جاتا ہے۔ممکنہ طور پر ملک بھر میں اس بار روزے اپریل کے آغاز اور عید الفطر مئی کے آغاز میں ہی متوقع ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ کراچی میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آفتاب بلوچ کا انتقال 68برس کی عمر میں ہوا۔ انہوں نے سنہ 1969 میں ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 برس کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔  انہوں نے اپنے کریئر کا دوسرا ٹیسٹ میچ سنہ 1975 میں  ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کھیلا جو ان کا آخری  انٹرنیشنل میچ ثابت ہوا۔ انہیں 74-1973 ڈومیسٹک سیزن میں سندھ کے کپتان کی حیثیت سے بلوچستان کے خلاف کراچی میں 428 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر یاد کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 172 فرسٹ کلاس میچز میں کُل 9171 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 223 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *