Breaking News

پاکستان کی لاٹری نکل آئی!!! تھر میں دریافت ہونے والے کوئلے کی مالیت سعودی عرب اور ایران کے تیل سے بھی زیادہ، اس سے گیس اور ڈیزل بھی بنایا جا سکتا ہے،قوم کے لیے زبردست خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تھر میں دریافت ہونے والے کوئلے کی مالیت سعودی عرب اور ایران کے تیل سے زیادہ ہے، اس سے گیس بھی بنائی جا سکتی ہے اور ڈیزل بھی بنایا جا سکتا ہے، اس کے اثرات بڑے گہرے ہوں گے اور تھوڑا وقت گزرنے کے ساتھ ظاہر ہوں گے، مشکل یہ ہے کہ حکومت کی ٹیم ان لوگوں پر مشتمل ہے۔

جو ان چیزوں کو سمجھ ہی نہیں سکتی، عثمان بزدار کہاں اور شہباز شریف کہاں، عثمان بزدار کے جو مخالفین ہیں ان کے علاقوں میں سڑکیں نہیں بنیں گی، معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ زرعی گریجوایٹس کو زمین دینی تھی اس پر جو میں نے پروگرام کیا تو عثمان بزدار نے کہا کہ ان کا کام لٹکاؤ، یہ تو حال ہے اس ٹیم کا، ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں انڈسٹری کا بوم آیا ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں آپ کو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ دہلی کے کلاتھ پلیس یا ممبئی کی کسی نامی دکان سے آپ کوئی مہنگی قمیض، پتلون، جینز، اسکرٹ یا کوئی ڈریس خرید کر لائیں اور خوشی خوشی پیکٹ کھولیں اوراس پر لکھا ہوا میڈ اِن پاکستان، بھارتی صحافی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں یہ ہونے بھی لگا ہے، دنیا کے بازار میں میڈ اِن پاکستان کا جلوہ بڑھتا جا رہا ہے، ہم نے سنا ہے کہ میک اِن انڈیا کا ڈنکا بج رہا ہے، ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ سرکار نے بھارتی کمپنیوں کو بلندی پر لے جانے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا پھر ایسا کیا ہوا کہ دنیا کی نامی گرامی کمپنیوں نے بھارت کے کارخانوں کو ملنے والے آرڈر چھین کر پاکستان کو دے دیے۔ یہ معیشت ہی ہے جس سے آج کے دور میں جنگیں لڑی جا سکتی ہیں اگر آپ کی معیشت کمزور ہے تو آپ کہیں کے بھی نہیں ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *