Breaking News

پرانے کرنسی نوٹ منسوخ، اپنے نوٹ اسٹیٹ بینک سے تبدیل کروا لیں ورنہ۔۔ ڈیڈ لائن دیدی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک نے پرانے ڈیزائن کےمنسوخ شدہ نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی ہے۔سٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق پرانےڈیزائن کے 10،50،100اور 1000کےنوٹ 31 دسمبرتک تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک نے بینک صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔

اس سہولت کے تحت آپ کو کسی دوسرے فرد کا اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اب رقم بھیجنے اور منگوانے کے لیے صارف کا موبائل نمبر ہی کافی ہوگا۔سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست‘‘ میں نئی سہولت متعارف کرادی۔ اپنے موبائل فون نمبر کو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرکے رقم بھیجیں اور منگوائیں، موبائل نمبر آپ کی شناخت ہوگا۔ایک فرد سے دوسرے فرد کو رقم کی منتقلی صرف بیس سیکنڈ میں ہو سکے گی۔ کوئی چارجز بھی نہیں دینے ہوں گے اس سہولت کی فراہمی کیلئے بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔صارفین موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ یا بینک برانچ جا کر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو ’’راست‘‘ آئی ڈی بنا سکیں گے اور اسے اپنے آئی بی اے این سے منسلک کر سکیں گے۔ بینک صارف کو ایک وقت میں دو لاکھ روپے تک رقم منتقل کرنے کی سہولت دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق کا کہنا ہے کہ 5جی سروسز کا آغاز دسمبر 2022 یا جنوری 2023 تک کر دیا جائے گا، ابتدائی طور پر پانچ بڑے شہروں میں فائیو جی سروس شروع کی جائے گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی 13 ارکان پر مشتمل ہوگی، ارکان میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق اور وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز بھی شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *