Breaking News

جہاز کی بزنس کلاس میں مسافر نے دوران سفر خاتون کو زیا دتی کا نشانہ بناڈالا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بس یہ کام رہ گیا تھا۔۔۔امریکہ سے برطانیہ کا فضائی سفر کرتے ہوئے بزنس کلاس کے ایک برطانوی مسافر نے دوران سفر خاتون کو جسمانی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دی سن کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز کی یہ پرواز امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیوارک سے لندن جا رہی تھی۔

جب راستے میں ملزم نے خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا شکار بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون نے واردات کے بعد جہاز کے عملے کو شکایت کی۔ جہاز کے عملے نے لینڈنگ سے پہلے ہی ایئرپورٹ پر واقعے سے متعلق مطلع کر رکھا تھا اور ملزم کو پولیس نے طیارے میں سے ہی حراست میں لے لیا۔ ملزم کی عمر 40سال کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے جسے ہیتھرو پولیس سٹیشن لیجایا گیا اور وہاں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ دیگر کارروائی کر کے اسے چھوڑ دیا گیا۔ پولیس واقعے کے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی عمر بھی 40سال کے قریب ہے اور وہ بھی برطانوی شہری ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی طرف سے جہاز میں ہونے والی اس قبیح واردات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اس وقت خاتون کو جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا جب باقی مسافر سو رہے تھے۔ دوسری جانب  بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب لینے کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازعہ شدت اختیار کرگیا جس کے بعد ریاستی حکومت نے اگلے تین دنوں کیلئے ہائی سکولز اور کالجز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ  کرناٹک ہائی کورٹ میں مسلمان طالبات کی درخواست پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے اپیل کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *