Breaking News

عامر لیاقت کی تیسری شادی!!! بڑی صاحبزادی ’دعا عامر‘ بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی پہلی شادی بھی 2018 کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔عامر لیاقت حسین کی جواں سالہ بیٹی نے 2018 میں والد کی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے شادی پر بھی رد عمل دیا تھا۔دعا عامر نے والد کی طوبی انور سے شادی کو خاندان کا المیہ قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

اب ان کے والد نے تقریباً ان کی ہم عمر لڑکی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے، جس پر لوگ عامر لیاقت حسین کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی سے شادی کیے جانے پر لوگوں نے اسکالر کی بیٹی دعا عامر سے بھی رد عمل جاننے کی کوشش کی اور سوشل میڈیا پوسٹس میں انہیں بھی مینشن کرکے ان سے سوالات کرنے لگے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی، اسکالر اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا عامر نے ان کی تیسری شادی پر لوگوں کے سوالات سے تنگ آ کر اپنا رد عمل دے دیا۔عامر لیاقت حسین کے پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے دو نوجوان بچے ہیں، جن میں 20 سال سے زائد العمر بیٹا احمد اور جواں سالہ بیٹی دعا شامل ہیں۔ والد کی تیسری شادی پر لوگوں کے سوالوں پر دعا عامر نے انسٹاگرام اسٹوری میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سے ان کے خاندان سے متعلق سال پوچھنا بند کریں۔دعاعامر نے لوگوں سے درخواست کی کہ سوشل میڈیا پوسٹس میں انہیں مینشن کرکے ان سے ان کے خاندانی مسائل سے متعلق نہ پوچھا جائے۔عامر لیاقت کی صاحبزادی نے مزید لکھا کہ انسٹاگرام کا ان کا اکاؤنٹ ان کے آرٹ ورک کے لیے ہے، اسی لیے اگر لوگوں کو ان کا کام پسند نہیں تو وہ انہیں ان فالو کردیں مگر ان سے ذاتی سوالات نہ پوچھے جائیں۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *