Breaking News

ن لیگ لڑکھڑا گئی!!سابق رُکن اسمبلی (ق)لیگ میں شامل، مشکل وقت میں شریف خاندان کو بڑا دھچکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چودھری پرویزالہی نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے،ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا، مسلم لیگ قائد اعظم کو ملک اور عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، ہم نے ہر عوامی ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر جگہ بھرپور آواز بلند کی۔

مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب اور دیگر رہنماؤ ں نے مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب اور دیگر رہنماں نے ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا، عوام کو ریلیف دینے کا عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا۔ سیاست کا حق یہی ہے کہ سب سے پہلے عوامی ایشوز کو حل کیا جائے، عوام خوش حال ہو گی تو ملک خوش حال ہو گا، میعشیت کی بہتری کیلئے سب کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب جمعیت علماء اسلام نے ضلع کرم میں پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گرادی۔ سابق سینیٹر انجنئیر رشید احمد نے اپنے خاندان سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق سینیٹر انجنئیر رشید احمد نے امیر جے یوآئی فاٹا مفتی عبدالشکور سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، نجیب آفریدی بھی موجود تھے۔ جے یوآئی فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور نے سابق سینیٹر رشید احمد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.