Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! وزیر اعظم عمرا ن خان نے افسوسناک خبر شیئر کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے،تحریک انصاف کے لئے ایک افسوس ناک خبر ، کل تحریک انصاف کے اہم ترین رکن انتقال کر گئے تھے جب کہ آج اہم ترین رکن قومی اسمبلی خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جس سے پوری تحریک انصاف سوگ میں ڈوب گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے اہم کارکن عارف راز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغا م میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکن عارف راز مرحوم کی اپنے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ۔انہوں نے لکھا کہ ’عارف راز کے انتقال کا سن کر بے حد افسوس ہوا، جب کہ آج تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مقیم حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے گیس اینڈ پٹرولیم حاجی خیال زمان پیر کے روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم حاجی خیال زمان کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے۔ مرحوم نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 33 ہنگو سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے مطابق حاجی خیال زمان نے شدید علالت کے باوجود کچھ عرصہ قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر کے اپنی جماعت کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ ایم این اے حاجی خیال زمان کے انتقال پر ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *