Breaking News

شیخ رشید کی چھٹی۔۔نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ اچانک اہم ترین اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ دو روزقبل بھی مشیرِ احتساب شہزاد اکبر سے استعفیٰ لیا گیا تھا اور ان کی جگہ بریگیڈئیر مصدق عباسی کو نیا مشیرِ احتساب تعینات کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی کابینہ کی اکھاڑ پچھاڑ میں پچھلی تمام حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جبکہ وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ ، وزارت دفاع ، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کی تیاری کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ پرویز خٹک، وزارت ِ دفاع فواد چوہدری اور وزارتِ اطلاعات شیخ رشید کو سونپی جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملکی سیاسی حالات حکومت کے مخالف چل رہے ہیں، یہ حالات چند ماہ قبل کے حالات سے قطعی مختلف ہیں، حکومت کو اس وقت بہت بڑا خطرہ لاحق ہے، 2 وزرا ایسے ہیں جن سے باضابطہ بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے لیکن صرف اس وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے کہ ایسا کرنے کے بعد ان پر مختلف کیسز شروع ہو جائیں گے۔سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھاکہ کوششیں جاری ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں اس وقت متحرک ہیں، ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ فیصل آباد میں 7 ارکان میں سے 5 پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں جبکہ لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی 22 جبکہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزرا بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔

About Admin

Check Also

ملکی مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ کیا ؟ اسٹبلشمنٹ نے شہباز حکومت کو صاف صاف بتا دیا، ن لیگ اور اتحادیوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے پی ٹی آئی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.