Breaking News

ریحام خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں!ایسا اعلان ہوگیا کہ کپتان کی سابقہ اہلیہ کے ہوش اُڑ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر موصلات مراد سعید کا وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کیخلاف کیس کروانے کا فیصلہ ۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کےمطابق عمران خاں کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب میں وزیراعظم اور مراد سعید سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔

اسی سلسلے میں محسن بیگ کو بھی کچھ روز قبل وفاقی وزیر موصلات مراد سعید سے متعلق ایک ٹی وی پروام میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا ۔ تاہم وفاقی وزیر نے ریحام خان کیخلاف بھی کیس کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب حکومت کا محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیر قانونی قرار دینے والے جج کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی اس حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی اور کہا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں، محسن بیگ نے ادارے کے اہلکاروں پر فا ئر نگ کی، ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں جو لکھا ہے وہ مینڈیٹ سے تجاوز ہے جب بندہ آپ کے سامنے آ گیا تو آپ کا مینڈیٹ ختم ہو گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انتظامی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو انتظامی سطح پر بھیجی جانے والی شکایت جج کے خلاف ریفرنس ہو گی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *