Breaking News

جہانگیر ترین گروپ تحریک انصاف کا ساتھ دے گا یا نہیں؟ ترجمان نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ باتیں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے مابین خفیہ ملاقات بھی ہو چکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے۔سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی، جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں ۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان متوقع طور پر مارچ میں پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق شہزادہ محمد اپنے دورے کے دوران یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد متوقع طور پر 22مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور اگلے روز 23مارچ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *