Breaking News

اگلی نظر عوامی اثاثوں پر!!! حکومت نے گھروں میں پڑے ہوئے ’’ عوام کے سونے‘‘ بارے کیا غور شروع کر دیا؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے عوام سے گولڈ بار ادھار لینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ۔ ایکسپریس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں ایک تجویز میں کہا گیا ہے۔

کہ کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی دستاویز جاری کریں گے اور اس پر شرح سود ادا کریں گے ، کمرشل بینک یہ سونا اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرائے گا جو زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے اس سے مزید نفع کما سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق عوام سے سونا ادھار لینے کی تجویز ابتدائی طور پر ایک پاکستانی نژاد طاہر محمود نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے یہ معاملہ ای ای سی کے پاس بھیجا جس نے اس تجویز کو قابل عمل بنایا تاکہ زرمبادلہ ذخائر کو بڑھایا جاسکے اور گھروں میں پڑے قیمتی اثاثے کے ذریعے مارکیٹ میں مزید کیش لایا جا سکے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ای ای سی کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس تجویزکا مقصد گھروں میں بیکار پڑے سونے کو پیداواری ملکی اثاثوں میں تبدیل کرنا ہے تاہم بینک زیورات کی بجائے صرف گولڈ بار وصول کریں گے اور سونے کے مالک گولڈ سرٹیفکیٹ کے عوض قرض لے سکتے ہیں ، سونے پر مبنی قابل تبادلہ رعایتی دستاویز کا مقصد غیر ملکی زرمبادلہ بڑھانے کے لیے سونے کو غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرنا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ای ای سی نے جیولرز کی طرف سے کم ٹیکس دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گولڈ انڈسٹری سے واجب الادا ٹیکسوں کی وصولی کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے کیوں کہ ملک میں36 ہزار جیولرز ہیں اور صرف 50 ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *