Breaking News

تحریک انصاف میں خوشیوں کا سماں! نامور اور دبنگ خاتون سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو حکومت میں آئے  تین سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے اور آہستہ آہستہ ملکی معاشی حالات بہتر ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کا گراف اوپر جانے لگا ہے۔ نامور خاتون سیاستدا ن عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف واجد بخاری کی قیادت میں گلگت بلتستان کی معروف سیاسی شخصیت فوزیہ سلیم عباس کی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی، ملاقات میں فوزیہ سلیم عباس نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے فوزیہ سلیم عباس کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔ اس موقع پر فوزیہ سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عمران خان کی صورت میں ایک ہیرہ ملا ہے جو جلد پاکستان کا نام پوری دُنیا میں روشن کر دے گا، عمران خان کی انتھک محنتوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، یہ عمران خان ہی ہیں جو بنا کسی دباؤ کے ملک میں احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن نے ان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت 2022آرام سے گزار پائے گی اور کیا وزیراعظم عمران خان موجود رہیں گے ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ مجھے وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل کرتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔مجھے اس ملک میں نظام کی یکسر تبدیلی نظر آتی ہے ۔

About Admin

Check Also

ملکی مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ کیا ؟ اسٹبلشمنٹ نے شہباز حکومت کو صاف صاف بتا دیا، ن لیگ اور اتحادیوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے پی ٹی آئی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.