Breaking News

کیا آپ جانتے ہیں یوکرین کے سب سے امیر پاکستانی شخص کے بارے میں؟؟؟ دولت اتنی کہ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس نے یوکرین کے ساتھ وا ر چھیڑ دی ہے جو کہ بالکل بھی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ ایک طویل عرصے سے روس کے اردارے صاف نظر آ رہے تھے لیکن پاکستانیوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یوکرین میں سب سے امیر تارکِ وطن شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔

محمد ظہور نامی پاکستانی کے یوکرین میں اربوں کے اثاثے ہیں اور وہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری کیلئے بھی کام کرتے رہتے ہیں۔وکی پیڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کراچی میں پیدا ہونے والے محمد ظہور سنہ 1974 میں سکالر شپ پر سوویت یوکرین میں میٹالرجی کی تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد وہ واپس آگئے اور پاکستان سٹیل مل میں کام کرتے رہے۔ سنہ 1987 میں وہ روس کے دارالحکومت ماسکو منتقل ہوئے جہاں انہوں نے ایک تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص کے ساتھ مل کر اپنی ٹریڈنگ کمپنی کی بنیاد رکھی۔محمد ظہور آئی ایس ٹی آئی ایل گروپ کے سربراہ ہیں جو ایک سرمایہ کاری کی کمپنی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے سنہ 1991 میں میٹلز رشیا کے نام سے اپنی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو بعد میں آئی ایس ٹی آئی ایل گروپ میں تبدیل ہوگئی۔ یہ گروپ اپنے ابتدائی پانچ سال میں ہی دنیا کے سٹیل کے 20 بڑے گروپوں میں شامل ہوگیا جس کی سالانہ برآمدات دو ملین ٹن تک پہنچ چکی تھیں۔ سنہ 2008 میں انہوں نے اپنی دونیستک سٹیل مل ایک روسی رکنِ پارلیمان کو 700 ملین سے ایک ارب ڈالر کے درمیان فروخت کی۔ صرف یوکرین میں ان کے آئی ایس ٹی آئی ایل گروپ کی سرمایہ کاری کا حجم 400 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *