Breaking News

سینئر سیاستدان ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  گزشتہ روز ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ فیصل آباد میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوئے، ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت مختلف شخصیات نے ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر سیاستدان لندن روانہ ہو گئے۔دو روز قبل جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے۔جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث ہسپتال داخل رہے ۔ تاہم جہانگیر ترین کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی ۔جہانگیر ترین اپنے مرض کے باعث بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے لیکن آج وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے۔ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔جہانگیر ترین نے لندن روانگی سے قبل اپنے گروپ کو پیغام دیا کہ رابطے میں رہنا، چیک اپ کے لیے جا رہا ہوں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *