Breaking News

’’ میں لندن جا رہا ہوں اور آپ لوگ۔۔۔۔‘‘ جہانگیر ترین نےاپنے گروپ کو کیا ہدایات کر دیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر سیاستدان لندن روانہ ہو گئے۔دو روز قبل جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے۔جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث ہسپتال داخل رہے ۔ تاہم جہانگیر ترین کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی ۔جہانگیر ترین اپنے مرض کے باعث بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے لیکن آج وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے۔ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔جہانگیر ترین نے لندن روانگی سے قبل اپنے گروپ کو پیغام دیا کہ رابطے میں رہنا، چیک اپ کے لیے جا رہا ہوں۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ۔ شہبازشریف کے نمائندے نے جہانگیر ترین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔علاوہ ازیں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا۔آصف علی زرداری کے نمائندے نے جہانگیر ترین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔دوسری جانب وفاقی وزیر شیخ رشید کی تجویز کے بعد وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو منانے کی باضابطہ کوششیں شروع کردیں اوروزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات ٹھیک کروانے کیلئے پارٹی کے مرکزی رہنما متحرک ہو گئے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *