Breaking News

آدھا تیتر آدھا بٹیر !!!تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپوزیشن کو بڑا دھچکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تبدیلی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے زور و شور سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان پیلز پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ بھی شروع ہو چکا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تاہم وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی ،ایک طرف جہاں اپوزیشن حکومتی اتحادیوں کو توڑنے کی کوششیں کر رہی ہے وہیں تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی فواد چوہدری نے کہا حکومت نے اپوزیشن کے کتنے لوگ توڑے ہیں یہ راز کی بات ہے بعد میں بتائینگے ۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سن سن کے تھک گئے ہیں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو لے آئیں ،انہوں نے کہا چوہدری شجاعت نے حمایت کی ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ،جو گفتگو مونس الٰہی نے کی تھی وہی باتیں اس ملاقات میں بھی ہوئیں ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا اتحادیوں سے بات چیت ہوئی ہے اور اب یہ سلسلہ جاری رہے گا ،تحریک انصاف کے پاس بھرپور سیاسی حکمت عملی موجود ہے جو وقت آنے پر سب کو نظر آئیگی ۔انہوں نے کہا اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آلینے دیں ،ابھی تو آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے ، لیکن دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن کے کتنے لوگ توڑے ہیں ، یہ راز کی بات ہے بعد میں بتائیں گے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *