Breaking News

مولانا فضل الرحمان نے پرویز خٹک کو جھٹکا دے دیا !!! وفاقی وزیر داخلہ ہل کر رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک پر80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔ جن میں پیپلز پارٹی،ن لیگ ،جے یو آئی ف،اے این پی بی این پی مینگل اور دیگر کے اراکین شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے۔خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا ۔ ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔ جب کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی اور ممبر کے پی کے اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے مطابق لیاقت خٹک جلد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے مطابق لیاقت خٹک جلد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *