Breaking News

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55روپے کم قیمت پر دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین تنازعہ کے بعد عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح کو چھو رہی ہیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور آئندہ چار ماہ تک اضافہ نہ کرنے کا کہا گیا۔

وزیر اعظم عمران خاں کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت 55 روپے فی لیٹر کم قیمت پر پٹرول و ڈیزل دے رہی ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نےاپنے بیان میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے، عمران خان کی حکومت 55 روپے فی لیٹر کم قیمت پر پٹرول ڈیزل مہیا کر رہی ہے،اپوزیشن قیمتوں میں کمی دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ یہ اب یہ اپنے ہی بیانیے پر شرمندہ ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، کتنے ارکان قومی اسمبلی پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں؟ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے تہلکہ خیز خبر بریک کر دیتحریک انصاف سے بغاوت کرنے والے فیصل آباد ڈویژن کے 8 اراکین قومی اسمبلی کون ہیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان اسمبلی کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے، ارکان قومی اسمبلی کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔بغاوت کرنے والوں میں نصراللہ گھمن، عاصم نذیر، نواب شیر وسان، راجا ریاض، ریاض فتیانہ، خرم شہزاد، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار اراکین اسمبلی پہلے بھی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *