Breaking News

تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال ، جہانگیر ترین نے ہنگامی فیصلہ کر لیا، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

اسلام آباد((نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر سیاستدان لندن روانہ ہو گئے تھے۔ جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے۔ جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث اسپتال داخل رہے ۔

تاہم جہانگیر ترین کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔اس بات کا انکشاف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام میں کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین کی طبیعت ٹھیک نہیں، وزیراعظم نے فون کرکے اُن کی خیریت دریافت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر فوری وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ، وطن واپسی پرتحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر جہانگیر ترین نے لندن سے فوری واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین کی آئندہ دو تین روز میں وطن واپسی کا امکان ہے۔لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائےگا، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔جہانگیر ترین گروپ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں شامل اکثریت ارکان اسمبلی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعتوں کی جانب ہے تاہم فیصلے کا حتمی اختیار جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ‘ جہانگیر ترین’ اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.