Breaking News

بڑی خبر:8 یا 9 تاریخ کو پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کو انتہائی تشویشناک خبر سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کافی دنوں سے حکومت کے خلاف محاذ سرگرم ہے اور تحریک عدم اعتماد کا الارم بج چکا ہے۔ حکومت کی جانب سے بھی تیاری کا عمل جاری ہے ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے۔

کہ ریاست کو بچانے کے لیے عمران خان کو جانا ہو گا، ہماری گنتی پوری ہوگئی، 8 یا 9 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے۔ اس سے قبل خورشید شاہ نے وزیراعظم کو ہٹانے سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کو ہٹانے کا فارمولہ دیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور آصف زرداری سے رابطوں کے دوران اس فارمولے پر غوروحوض کیا تھا۔اس کے برعکس مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی تھی کہ ماحول بنا ہوا ہے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیئے۔ پہلے اسپیکر کے خلاف تحریک آئی تو وزیر اعظم کو ارکان مینیج کرنے کا وقت مل جائے گا۔ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو بھی گئی تو عمران خان فوری اعتماد کا ووٹ بھی لے سکتا ہے، ایسا کرنے کی صورت میں اپوزیشن چھ ماہ تک عمران خان کے خلاف عدم اعتماد نہیں لا سکے گی،سپیکر کو ہٹانے کے بعد وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے مزید وقت دینا ٹھیک نہیں ہوگا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *