Breaking News

بیوی کے کہنے پر شوہر جنس تبدیل کراکے لڑکی بن گیا لیکن پھر زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیوی کی خواہش پوری کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق  بھوپال کے رہنے والے لڑکا لڑکی کالج کے زمانے سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ کالج ختم ہونے کے بعد دونوں نے بھاگ کر شادی کی اور دلی آ گئے جہاں دونوں ہی اچھی نوکریاں کرنے لگے۔

ایک دن شوہر کی اپنے دفتر میں ایک ایسی لڑکی سے ملاقات ہوئی جو پہلے لڑکا تھی لیکن اس نے جنس تبدیل کروا رکھی تھی۔ شوہر نے اس لڑکی کو اپنی بیوی سے بھی ملوایا ۔ شوہر اپنی بیوی سے بے انتہا محبت کرتا اور اس کا بہت زیادہ خیال رکھتا تھا، یہاں تک کہ بار بار فون کرکے اس کی خیریت دریافت کرتا رہتا تھا۔ دفتر والی لڑکی سے ملاقات کے بعد ایک دن بیوی نے مذاق میں اپنے شوہر سے کہا کہ تم میرا ایک عورت کی طرح خیال رکھتے ہو، اس لیے تمہیں اپنی جنس تبدیل کرا لینی چاہیے۔ مذاق میں کہی گئی اس بات کو شوہر نے زیادہ ہی سیریس لے لیا اور دونوں میاں بیوی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے جس نے تقریباً ایک سال کے علاج کے بعد شوہر کو لڑکی میں تبدیل کر دیا۔ جب وہ مکمل طور پر لڑکی بن گیا تو اس کی بیوی نے اس سے طلاق مانگ لی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نہ تو اسے بچہ دے سکتا ہے اور نہ ہی ازدواجی خوشی، اس لیے وہ مزید اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ مذاق میں اپنی زندگی تباہ کرنے والے اس جوڑے کی گزشتہ 8 ماہ سے مسلسل کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے لیکن تصفیے کی صورت نظر نہیں آتی۔

About Admin

Check Also

دبئی کے سٹور پر کام کرنے والی ایک پاکستان لڑکی کون سا کام بطور پارٹ ٹائم اور بونس رقم حاصل کرنے کے چکروں میں کررہی تھی؟حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

دبئی (نیوز ڈیسک) پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ چند یوم قبل دبئی میں مقیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *