Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہوتے ہی نامور شخصیت مولانا فضل الرحمن سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئی ، حکومت کو بڑا دھچکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج اپوزیشن جماعتوں نے تحریک اعتماد پیش کردی ہے، اسلام آباد میں آصف زرداری، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، 172 سے زائد ارکان اسمبلی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے۔

اپوزیشن نے عدم اعتماد کا فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں کیا، پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے3 سالوں میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ق) تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال دیکھ کر پھر متحرک ہوگئی، سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حیسن، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچ گئے، جس مین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت اپوزیشن جماعتوں کی قومی اسمبلی مین تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے۔ چودھری شجاعت کے ہمراہ ان کے بیٹے چودھری سالک اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی تھے۔ مولانا فضل الرحمان اپنی رہائشگاہ پر چودھری شجاعت حسین کا استقبال کیا، اس موقع پر جےیوآئی ف کے رہنماء مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے۔ یاد رہے ملک کی تیزی کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے قائدین شہبازشریف اور آصف زرداری جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی لاہور میں جاکر چودھری برادران سے ملاقات کرچکے ہیں۔ 

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *