Breaking News

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کا ٹاسک کسے مل گیا؟ اپوزیشن کے لئے بُری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان سے چوہدری شجاعت نے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر چوہدری شجاعت نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک بھی موجود تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اہم ٹاسک سونپ دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی سے رابطے کر کے تحفظات دور کیے جائیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ہماری صفوں میں انتشار پیدا نہیں کر سکتی، تحریک عدم اعتماد کو مل کر ناکام بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداران ایکشن۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ اورغلام بی بی بھروانہ شامل تھیں، ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مل کر ناکام بنائیں گے۔ ہم سب ایک ہیں اورایک رہیں گے۔ اپوزیشن کا پراپیگنڈا ہماری صفوں میں انتشار پیدا نہیں کرسکتا۔ تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس ارکان پورے نہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *